جشن آزادی۔۔ غیر ملکی سفیر بھی سامنے آ گئے

پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان 73سالہ آزادی کے عرصہ میں ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے۔ آسٹریلیا پاکستان کا مستحکم دوست ہے۔ایک مضبوط، آزاد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں ساتھ کھڑے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا ہے کووڈ-19 سمیت ہر بحران میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے تعلیم، تجارت، دفاع اور سلامتی سمیت کھیلوں کے شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔

پاکستان میں قطری سفیر سعود بن عبدالرحمان الثانی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں وسعت آئی ہے۔ دونوں ممالک میں دفاعی، سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں۔قطر آنے والے دنوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment