14 اگست کی تیاری؛ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی سنگین غلطی

اسلام آباد میں چودہ اگست کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ اس موقعے پر میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نےانتہائی سنگین غلطی کا ارتکاب کرتے ہوئے سڑکوں پر  آویزاں بینرز پر  پہلی خاتون اول کا نام ہی غلط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے بینرز پر پہلی خاتون اول کا نام ہی غلط لکھ دیا۔ایم سی آئی کے بینرز پر  پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ اورسابق خاتون اول بیگم رعنا لیاقت علی خان کا نام "رانا لیاقت علی خان” لکھ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ بینر پر بحث اور تنقید کے بعد مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے غلط نام لکھنے پر نوٹس لے لیا، جس کے بعد ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے  سرزنش کی اور فوری طور پر نام ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ بیگم رعنا لیاقت علی پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے رفیق حیات کے ساتھ نہایت اہم کردار ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment