اسلام آباد میں قائداعظم کی تصویر کے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا

اسلام آباد کی  ایکسپریس ہائی وے پر لگی قائد اعظم کی تصویر مبینہ طور پر مون سون کی شدید بارش سے گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر لگی قائد اعظم کی تصویر شدید مون سون بارشوں سے گر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کی شدید بارش سے پہاڑی کی مٹی بیٹھ جانے سے تصویر گری تھی۔اسٹیل سے بنی قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ ایمان،اتحاد اور تنظیم پیغام بھی درج تھا۔

مئیر اسلام آباد نے ایکسپریس ہائی وے پر قائد اعظم کی تصویر کی فوری مرمت کے لیے ڈائریکٹر ای اینڈ ڈی ایم کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایات کر دیں۔ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ تصویر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مرمتی کام شروع کردیا گیا۔ 

یاد رہےقائد اعظم کی تصویر گزشتہ کئی سالوں سے ایکسپریس ہائی ویز پر موجود تھی۔

اسٹیل سے بنی قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ ایمان،اتحاد اور تنظیم پیغام بھی درج تھا

دوسری طرف میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر نے ایکسپریس ہائی وے پر لگی قائد اعظم کی تصویر نیچے گرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو ہی تصویر کیوں گری؟

چیف افسر سیدہ شفق ہاشمی نے ایکسپریس ہائی وے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا. انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں کہ طوفان کے علاوہ تصویر گرنے کی کوئی اور وجہ تو نہیں۔ اس موقع پر اسٹریٹ لائٹ ڈائریکٹوریٹ، الیکٹرک مینٹننس کے افسران اور عملہ بھی موقع پر موجود تھا۔ذرائع ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ دو روز میں جمع کروائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment