ملک بھر میں 74ویں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں 74ویں یوم آزادی کی تیاریاں بھر پور جوش و خروش سے جاری ہیں اور جشن آزادی سے پہلے ہی ہر گلی، محلے میں سبز ہلالی پرچم لہرانے لگ گئے۔

پاکستان بھر میں قومی پرچموں، جھنڈیوں اوربیجز سمیت دیگر سجاوٹ کی اشیا خریدنے کے لیے لوگ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ خریداروں میں بچے سب سے آگے ہیں جو اپنے والدین، بہن بھائیوں اوردیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بازارجا کر من پسند خریداری کررہے ہیں۔

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یومِ آزادی تھوڑا مختلف ہے، لیکن حال ہی میں ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے سے ہر جگہ قومی پرچموں اور سٹکرز اسٹالز پر دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔

جشن آزادی کے موقع پر وزارت صحت نے تقریبات کے انعقاد اور شرکت کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment