ملکی سلامتی پر چیف آف ائیر سٹاف کا بڑا بیان آ گیا

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا ہے.

دورے کے دوران ملک میں تیار ہونے والے جے ایف 17 بی ڈوئل طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق ائیر چیف نے جے ایف 17 بی ڈوئل سیٹ طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ بھی لیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 ڈوئل سیٹ اور بلاک تھری کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کو جدیدیت برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔ جبکہ پاک فضائیہ، بری اور بحری افواج کے شانہ بشانہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔ پاک فضائیہ مادر وطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment