اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی معاہدہ طے

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے جو مشرق وسطی کے دو ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانے کا سبب بنے گا۔ اس معاہدے میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاون کا کردار ادا کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے مغربی کنارے کے ان علاقوں پر خودمختاری کا اطلاق معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن کے الحاق کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا۔
یہ معاہدہ جمعرات کو امریکی صدرٹرمپ ، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کے مابین ایک فون کال کے بعد ہوا ہے۔

 

Donald Trump

 


یہ معاہدہ اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین ہونے والے طویل مباحثوں کا نتیجہ ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کے بارے میں ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ’’ آج ھمارے دو بہترین دوستوں کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

Leave a Comment