حریت رہنما سید علی گیلانی کے لیے حکومت پاکستان کا بڑا اعزاز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ’نشان پاکستان‘ تفویض کر دیا ہے۔

سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ صدرمملکت عارف علوی نےحریت رہنماسید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا۔کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو آزادی کی جدوجہد پر سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازاگیا۔ سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز حریت رہنماوَں نے وصول کیا۔

Syed Ali Gillani - Nishan Pakistan

 

حریت رہنما سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ بزرگ کشمیری رہنما 2004 میں حریت کانفرنس کے میرواعظ گروپ سے بھارتی قیادت سے مذاکرات کے معاملے پر الگ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے نام سے الگ جماعت بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment