ترکی کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے پر غور

ترکی نے اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے پر متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ جب کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد فلسطین نے ابوظبی سے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کو امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے یا اپنے سفیر کو واپس بلانے پر مشاورت کا کہا ہے، ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کر کے فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تاریخ اور خطے کے لوگ اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے ‘منافقانہ طرز عمل’ کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے کیونکہ ترکی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ فیصلہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بھی بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment