پاکستان کا یو اے ای اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ردعمل

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ کا معاملہ ہمارے علم میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ نے یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق میں ان کا حق خودارادیت شامل ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ اور آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، اس معاہدے کے دور رس نتائج ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جمعرات کے روز ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا تھا۔ امن معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہو گا جنہیں وہ ضم کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment