جنید جمشید کی تیسری اہلیہ کا جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر

سابق معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔

اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مبلغ جنید جمشید سمیت تمام ہی 47 مسافر شہید ہوگئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment