آرمی چیف کل سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل سعودی عرب جائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا پرانا اوردل کےقریب دوست ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل بابر افتخار کل سعودی عرب جائیں گے۔

اس سے پہلے افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سینیئر حکام نے بھی بتایا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب جائیں گے اور اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

 خیال کیا جا رہا ہے کہ آرمی چیف اور سعودی حکام میں ملاقات کے دوران آپس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment