اسلام آباد پولیس کی جرم کی دنیا کے خلاف بڑی کاروائیاں

اسلام آباد پولیس نے سپیشل چیکنگ کے دوران مشکوک افراد سے ممنوعہ اسلحہ اور ایمونشن برآمد کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے سپیشل چیکنگ کے دوران چار مشکوک افراد گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے تین پست3 معہ ایمونشن اور شراب برآمد کر لی۔گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں عادل،شہباز،تیموراور اسامہ شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ کاروائی اے ایس پی عثمان ٹیپو کی نگرانی میں ایس ایچ او حاکم خان معہ ٹیموں نے کی۔ 

ایک اور کاروائی میں تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی کاروائی لاپتہ ہونے والے محمد اویس نامی بچے کو 24 گھنٹے میں تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بچے کے ورثاء نے تھانہ شہزاد ٹاون میں اطلاع دی کہ ان کا محمد اویس نامی بچے مدرسے میں پڑھنے کے لیے گیا تھا جو گھر واپس نہ آیا ہے، شک ہے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی 

ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر بچے کی جلد بازیابی کے لیے اے ایس پی عثمان ٹیپو کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ 

پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے بچے کو تلاش کرکے والدین حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment