اسلام آباد ائیرپورٹ کی ناقص تعمیرات، معمولی بارش نےبھانڈا پھوڑ دیا

معمولی بارش نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ شدید بارشوں سے چھت کی سیلنگ گر گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ نیچے گر گئی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہوگیا، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ پر سیلنگ ٹائلوں کاڈھیر لگ گیا۔ ائیر پورٹ کی عمارت کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

گزشتہ برس مون سون کی بارشوں کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر بے تحاشہ پانی کھڑا ہوگیا تھا جس کے باعث رن وے کسی جھیل کا منظر پیش کرنے لگ گیا تھا۔

یاد رہے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری دو سالوں سے جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment