نشان حیدر اکیڈمی میں جشن آزادی کا پروگرام، بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

جمعہ 14 اگست جشنِ آزادی کے دن اسلام آباد کے علاقہ بھارہ کہو کی نجی مارشل آرٹس اکیڈمی "نشانِ حیدر اکیڈمی فار مارشل آرٹس” میں جشنِ آزادی کا پروگرام منعقد ہوا۔

نشانِ حیدر اکیڈمی فار مارشل آرٹس میں جشنِ آزادی کے پروگرام میں بھارہ کہو سے جناب چوہدری افضل حسین، ڈاکٹر افضل بابر، جناب ملک ارشد، جناب حسنین نادر، جناب محمد نوید عباسی، جناب چوہدری بلال ایڈوکیٹ اور علاقے کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر اکیڈمی کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرے کے دوران ملی نغمے، ٹیبلو اور مارشل آرٹس کے مظاہرے پیش کیے۔ مارشل آرٹس کے مظاہرے کے دوران بچوں کے نظم و ضبط کے خوبصورت مظاہرے کو دیکھ کر شاٸقین بھی عش عش کر اٹھے اور دل کھول کر داد دی۔

اس موقع پر چیف انسٹرکٹر طائی بانڈو اسلام آباد جناب علی عمران راجپوت کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں ہمیں ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا، تاکہ نوجوان نسل اور بچوں کو منشیات اور ایسی دوسری عادات سے بچایا جاسکے تاکہ کی ذہنی و جسمانی تربیت کی جاسکے۔ حکومت کو بھی چاہٸے کہ ایسے اداروں کی امداد کرے تاکہ وہ پاکستان کہ نوجوانوں اور بچوں کے لٸے مزید بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment