راولپنڈی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ گرفتار

گوجرخان میں حساس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر بھارتی ایجنسی کے ایجنٹ کو اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں حساس اداروں کی اطلاعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیا۔ 

کمانڈر پنجاب ایلیٹ فورس کے مطابق خفیہ کاروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ محمد جلال بیوی بچوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

خفیہ کاروائی میں پنجاب کمانڈر ایلیٹ فورس،کشمیر پولیس اور راولپنڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ خفیہ کاروائی کے دوران گرفتار کیئے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی 2016 میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا، جو تاحال پاکستان کی قید میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment