چیئرمین سینٹ کا دورہ مری، شجر کاری مہم میں حصہ لیا

چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی کا مری کا دورہ کیا، شجر کاری مہم میں حصہ بھی لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے مری میں گورنر ہاوس مری میں قومی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف سینٹر جاوید عباسی بھی چیئرمین سینٹ کے ہمراہ تھے۔
مری دورے کے دوران چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آکسیجن کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہر ایک درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیکر نہ صرف قومی فریضہ ادا کر سکتا ہے بلکہ صدقہ جاریہ کے زریعے ثواب بھی کما سکتا۔ ہر ایک کو انفرادی طور پر اور قومی شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چاہئے۔
چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ملک میی گرین کور بڑھانے کے کئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششوں میں شامل ہوں۔ تعلیمی ادارے اور سماجی شعبہ شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ تمام پارلیمنٹرینز اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کو لیڈ کریں۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد میں ملک میں ایک ہی دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھس۔ عمران خان نے شجر کاری مہم کے افتتاح میں کہا تھا کہ یہ شروعات ہیں، ابھی ایک لمبی جنگ چلے گی۔ ہم نے اپنے ملک کو بہتر کرنے کا راستہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment