جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ کا انتقال

نیب جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاونٹنٹ انتقال کرگئے

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق نیب جعلی اکاؤنٹ کیس کے اہم گواہ اور اومنی گروپ کے اکاونٹنٹ اسلم مسعود انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود گردے اور کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، اسلم مسعود اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اسلم مسعود جعلی اکاؤنٹ کیس میں وعدہ معاف گواہ تھے۔

یاد رہے جعلی اکاؤنٹ منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment