کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ میں ٹھٹھہ کے تفریحی مقام کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے افراد پکنک کے لیے کینجھر جھیل آئے تھے۔

بدقسمت خاندان کے افراد کشتی پر سوار ہو کر جھیل کی سیر کررہے تھے کہ تیز ہواؤں اور تیز رفتاری کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاندان کی 8 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ڈوبنے والی3 خواتین کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا ہے، مجموعی طور پر کشتی میں  کشتی میں 11خواتین اور دو بچے سوار تھے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈوبنےوالے تمام افراد نوری جان تماچی کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور بدقسمت کشتی تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment