لاہور سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد اپنے ساتھی خود کش حملہ آور کا انتظار کر رہا تھا اور یہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کو مزید تفتیش کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی خودکش حملہ آور کی تلاش کے لیے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment