وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

حکومت کی دوسالہ کارکردگی، وزراء ، معاونین اور مشیران نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں حکومت کے وزرا کے حکومت کی کامیابیاں گنواتے رہے۔

و فاقی حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ملکی صورتحال ، درپیش چیلنجز اور حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اچھا وقت شروع ہوچکا ہے ،عمران خان نے رائٹ اور لیفٹ کی سیاست کو ختم کر دیا، ففتھ جنریشن وارجاری ہے۔ پاکستان کے دشمن معیشیت کوتباہ کرنا چاہتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ سفارتی محاذ پرپاکستان کو تنہائی کوشکارکرنے کے محاذ پر بھارت کوناکامی ہوئی ہے، چین، ترکی اور یورپی یونین سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کواکنامک پارٹنرشپ میں بدل رہے ہیں۔ اقوام عالم نے امریکہ اورطالبان امن معاہدہ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر اور حفیظ شیخ نے معاشی صورتحال، کفایت شعاری مہم، عوامی ریلیف اورحکومتی مراعات سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ 5 ہزار ارب روپے ماضی کی حکومتوں کے لیے ہوئے قرض کو واپس کیا، ایکسپورٹس کیلئے مراعات دیں، غیرملکی سرمایہ کاری 188 فیصد تک اضافہ ہوا، حکومتی اخراجات کم کیے ،بغیر ٹیکس بجٹ، رمضان پیکج اور گیس سبسڈی دی 

چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کے احساس کفالت، احساس بلاسود قرضے ،احساس آمدنی اوراحساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

حکومتی نمائندوں نے پریس کانفرنس میں دوسالہ حکومتی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment