وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں اکلوتی ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح

جڑواں شہروں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک میں کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر پہلی مرتبہ دو چھتوں والی بس فراٹے بھرتی نظر آئی۔
سرخ رنگ کی اس ڈبل ڈیکر بس میں 40 مسافروں کی گنجائش موجود ہے۔ جن سے چار سو روپے فی کس ٹکٹ کی مد میں وصول کیا جائے گا۔ تاہم پانچ سال سے کم عمر کے بچے اور معذور افراد بغیر ٹکٹ خریدے سفر کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سازشیں کرنے والے لوگ ملک اور صوبے کی ترقی نہیں چاہتے، سازشی عناصر ملک کی ترقی کے خلاف ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ہر چار ماہ بعد میرے جانے کا شوشہ چھوڑدیا جاتا ہے، جبکہ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے کیس عدلیہ میں ہے، اس پر مزید بات نہیں کروں گا-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی رفتار کے پیش نظر راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔راولپنڈی میں نالہ لئی رپورٹ تیار ہے جبکہ رنگ روڈ کی خوش خبری کے ساتھ ساتھ دوچہ ڈیم اور چار پارکنگ پلازے بھی تعمیر کیا جائیں گے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں سے مہنگائی کی شرح کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment