وزیراعظم کا اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا حکم

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ کی سرحد پر 500 ٹن چینی پکڑی گئی، یہ چینی سندھ میں زخیرہ اندوزی کیلئے لے جائی جارہی تھی۔ پکڑی جانے والی چینی کے متعلق اداروں کو پہلے سے معلومات تھیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم کے دو جہاز 24 اور 28 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، 1 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم دونوں جہازوں پر آئے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے زخیرہ اندوزں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، 

ذخیرہ اندوذوں کے خلاف  بلا تفریق کاروائی، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment