کراچی میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

انچارج انسدادِ دہشت گردی ٹیم مظہر مشوانی کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی شہر میں داخلے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد رفیق اور عدنان ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: لاہور سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے رکن دہشتگرد عدنان کا تعلق بلال منصورہ گروہ سے تھا. اردو بازار میں چند سال قبل رینجرز کے ساتھ کئی گھنٹے مقابلہ اسی گروہ نے کیا تھا جس میں انتہائی مطلوب تین دہشتگرد اور ایک کی بیوی اور بچی ماری گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment