فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر کہا ہے کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔

نجی چینل ‘دنیا نیوز’ کے پروگرام ‘دنیا کامران خان کے ساتھ’ میں اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی سے متعلق خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو حق ملے گا تو اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے، میرا ضمیر کبھی بھی فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کشمیر کو تسلیم کیا تو ھمیں کشمیر سے بھی دستبردار ہو جانا چاہیے۔ ہماری کوشش ہونی چاہے کہ مسلم ممالک کے مابین امن کا ماحول پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں

 وزیر اعظم نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا مرکزی اتحادی سعودی عرب ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے، ہمیں ایسا نہیں سوچنا چاہیے کہ کیونکہ ہم ایسا چاہتے ہیں تو سعودی عرب کو بھی ایسا کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment