اسلام آباد سے اغواء ہونے والی بچی بازیاب، اغواء کار گرفتار

اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے سے اغواء ہونے والی دس سالہ ہاجرہ نامی بچی  میانوالی سے باحفاظت بازیاب کرا کے اغواء کار گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بچی کے والد غلام نبی نے تھانہ ترنول پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بچی مدرسہ میں گئی تھی، جو ابھی تک گھر واپس نہیں آئی۔ بچی کے والے نے شک ظاہر کیا کہ اُسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے، بازیابی کے لیے ہماری مدد کی جائے۔

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے بچی کی بازیابی کے لیے  ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی  تھی۔ْ اسلام آباد پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے بچی کو میانوالی سے بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس نے اسد عباس نامی اغواء کار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

بچی کے ورثاء نے ترنول پولیس کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment