اب ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ون ونڈو آپریشن سے ممکن، راولپنڈی ٹریفک پولیس

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لائسنسنگ برانچ نے ماہ جولائی میں 18153شہریوں کو سہولیات فراہم کیں۔ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول صرف اصلی شاختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا۔ 

انچارج لائسنسنگ راولپنڈی سٹی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ جولائی میں18153لوگوں کو لائسنسنگ کے متعلق سہولیات فراہم کیں۔ لائسنسنگ برانچ نے ماہ جولائی میں اب تک 14165لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، 554نئے لائسنس ،3053تجدید لائسنس، 64ڈوپلیکیٹ، 45انڈورسمنٹ،17انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے 255لائسنس تجدید کیے۔

انچارج لائسنسنگ برانچ ثاقب رضوان کا کہنا تھا کہ چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے ۔باقاعدہ سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ماسک اور گلوز کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اورلائسنسنگ ہال میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کورونا سپرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عوام الناس کے لیے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو صرف اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنایا ہے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور سفارش کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے آٹومیٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کچہری اور لیاقت باغ 15میں بھی لائسنسنگ سے متعلق سہولت فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment