سندھ کابینہ کی کراچی میں ساتواں ضلع بنانے کی منظوری

سندھ کی صوبائی کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق ضلع کیماڑی میں سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر کے علاقے شامل ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی اور انہوں نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان کو مزید تقسیم کرنے کی تجاویز بھی دی جائیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ وزراء نے خیرپورکو بھی 2 ڈسٹرکٹس میں تقسیم کرنے کی تجویزدی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع جنوبی کوڈسٹرکٹ کراچی کا نام دیا جائے، اس طرح کراچی کے اضلاع کو وہاں کے مشہور ایریاز کے نام دیئے جائیں اور یہ میری رائے ہے، اس پر ہمیں تجاویز دی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment