فلسطینی سفیر کو جاری کیے جانے والے نوٹس معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیکٹر کسٹمز کی جانب سے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع کو جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔ 

کلیکٹر کسٹمز کی جانب سے فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع کی گاڑی کو ضبط کرنے کے شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ہوئی۔ احمد جواد ربیع کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیکرٹری خارجہ کی رائے کے بغیر کسٹمز کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نے کلیکٹر کسٹمز کو فلسطینی سفیر کی گاڑی واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے شوکاز نوٹس معطل کر دیا او کہا کہ آئندہ سماعت تک کلیکٹر کسٹمز فلسطینی سفیر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ، ایف بی آر اور کلیکٹر کسٹمز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فلسطینی سفیر کی درخواست پر فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ کلیکٹر کسٹمز نے فلسطینی سفیر کو گاڑی کی فروخت پر 4 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فلسطینی سفیر کو بھیجے گئے نوٹس کو ویانا کنوینشن کے سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ روز ایف بی آر نے فلسطینی مشن کو نوٹس جاری کرنے پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment