شمالی وزیرستان کے ضرب عضب کے متاثرین کے لیے 18 کروڑ کے فنڈ جاری

پی ڈٰ ی ایم اے خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا فنڈ جاری کردیئے ۔

پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے لیے پندرہ ہزار سے زائد ضرب عضب کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کیلئے18کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز کردئیے۔

یہ امداد آئندہ دو سے تین دنوں میں شمالی وزیرستان کے تمام تصدیق شدہ متاثرہ خاندانوں میں سم میسج کے ذریعے حسب معمول تقسیم کئے جائینگے۔

 پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز ونگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے وہ متاثرہ خاندان جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں ان میں سے ہر ایک تصدیق شدہ خاندان کو 12 ہزار فی خاندان موبائل سم میسج کے ذریعے موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

ترجمان کے مطابق یہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو دیا جانے والی نقد امداد کی 72 واں قسط ہے جو 15 ہزار 229 خاندانوں کو دیی جا ئے گی۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متائثرین کے ساتھ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ مالی امداد کے علاوہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر غذائی اجناس کا راشن پیکج اور موسم کے مطابق دیگر ضروریات بھی دی جا تی ہیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات میں صوبے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے اور مصیبت زدہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment