اسلام آباد کے تھانہ نون سے چار خطرناک ڈاکو گرفتار

اسلام آباد، تھانہ نون کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں چار خطرناک ڈاکووں گرفتار کر کے بھاری اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا  گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس کو اطلاع ملی کہ گاڑی میں اسلحہ سے لیس ملزمان راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں۔ا

س  اطلاع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگرانی فوری پولیس ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے موٹروے چوک میں ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کردی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی تعاقب کرنے پر پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ 

پولیس نے نہایت حکمت عملی سے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم گاڑی لے کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں مصطفی عرف فرید،ایمل خان،ذبیح اللہ اور یاسین عرف طارق شامل ہیں۔ملزمان سے ایک کلاشنکوف،تین پسٹلز اور دو ہینڈ گرنیڈز برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس لائن ناکہ پر ٹریفک کےسب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment