لاہور میں شدید بارشیں، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے۔

لاہور میں شدید بارشوں سے شہر کے بیشتر حصے پانی میں ڈوب گئے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے شروع ہونیوالا بارش سلسلہ تھم نہ سکا، وقفے وقفے جاری بارش سے شہر کے بیشتر حصے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ انڈر پاسز میں پانی بھرنے سے کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلیں خراب ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کا نقصان ہوا ہے۔

لاہور شہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال 141، مغلپورہ 74 اور تاج پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاؤن میں 123، چوک ناخدا میں 120، پانی والا تالاب میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 156، گلشن راوی میں 155، اقبال ٹاؤن میں 131، سمن آباد 153، جوہر ٹاﺅن میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ اور ایئرپورٹ پر 92.6 ملی بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، میانوالی بھکر میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

پنجاب کے بعض شہروں میں شدید بارشوں کی وجہ سےچھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment