بی این پی کے نائب صدر میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
بلوچستان کے سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو ایک ماہ سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میر حاصل بزنجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
وزیراعظم عمران خان اور سیاستدانوں کی جانب سے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ک اظہار کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان کی وفات سے بلوچستان اور ملکی سیاست ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

حاصل بزنجو 1990سے 1993 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔1997سے19999تک حاصل بزنجورکن قومی اسمبلی بنے۔2007میں نیشنل پارٹی کےسینئیرنائب صدر بنے۔2005سے 2008تک نیشنل پارٹی کےجنرل سیکرٹری رہے ۔1997سے 1998 تک بی ایم پی کےجنرل سیکریٹری رہے۔

حاصل خان بزنجو ایوان بالا (سینٹ ) کے رکن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر تھے۔ ان کا شمار بلوچستان کے معتبرسیاستدانوں میں ہوتا تھا ۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment