نیب آفس حملہ کیس : کیپٹن(ر) صفدر اعوان کی عبوری ضمانت منظور

سیشن کورٹ میں مسلم لیگ نواز رہنما اور میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کی عبوری ضمانت منظور 4 ستمبر تک کرلی۔

لاہور سیشن کورٹ میں نیب آفس حملہ کیس میں کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی۔

کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی مریم نواز کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 4 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے اور 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

کیپٹن صفدر (ر) کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، نیب آفس کے باہر پولیس اہلکاروں نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب نے ہنگامہ آرائی کا بے بنیاد مقدمہ درج کروایا، گرفتاری کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment