محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 30 آگست کو ہو گا

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئےاسلامی سال سن 1442 ہجری کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ 

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 21 اگست اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔  

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment