کے پی کے میں خلیفہ دوم کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے  یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

دوسری طرف چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 21 اگست اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔ 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment