حیدرآباد:ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کرنٹ لگنے سے 1 جاں بحق، 3 زخمی

صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے کیبل تاریں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد چوک سے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے اوپر سے کیبل تاریں ڈالی جارہی تھیں کہ اس دوران کیبل کی تاریں ہائی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد نع فوراً طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment