ایران نے یو اے ای کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے کر عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کوسٹگارڈ نے ایران کے دو مچھیروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے جواب میں ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

ایرانی کوسٹ گارڈ نے موئقف اپنایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے جہاز نے ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پیر کے روز یو اے ای کی کوسٹ کارڈ کی کشتی سے کئی ایرانی مچھیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایرانی مچھیرے ہلاک ہو گئے تھے، اس واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر کر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔فائرنگ کے واقعہ میں مرنے والے ایرانی مچیھروں کے لیے ایک خط کے ذریعے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعے پر ایران نے تہران میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتی حکام کو بھی طلب کیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment