اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد 2 شراب بوتل کیس سے بری

اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری ہو گئیں۔

راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی جس میں سول جج یاسرچوہدری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، اداکارہ کو شراب کیس میں بری کیا جاتا ہے۔

یاد رہے عتیقہ اوڈھو پراسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے شراب کی 2 بوتلوں کی برآمدگی کا الزام تھا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ازخود نوٹس پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment