اسلام آباد پولیس: محرم الحرام میں امن و امان کے لئے فلیگ مارچ

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کی سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر رورل اور انڈسٹریل ایریا زونز کے علاقوں سے گزرتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس اختتام پذیر ہو ا۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ اور ایس پی رورل فاروق امجد بٹر نے کی۔

فلیگ مارچ میں آپریشنز ڈویژن، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کے دوران امام بارگاہوں کی اردگرد علاقوں کی سرچنگ بھی کی۔

اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے جلسے جلوسوں کے لئے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کوئی مشکوک چیز دیکھیں تو فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران سکیورٹی صورتحال کو موثر بنانا اور عوام الناس میں احساس کا تحفظ پیدا کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment