نئی دہلی: کلبھوشن کی نظرِ ثانی اپیل پر بھارتی وکیل کے ذریعے پیروی کا خواہاں

بھارت پاکستانی عدالت میں خفیہ ایجنسی را کے یجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں بھارتی وکیل بھیجنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روح کے مطابق ہم نے کلبھوشن یادیو کے لیے بھارتی وکیل کی بات کی ہے تاہم پاکستان کو کلبھوشن کیس کی تمام کاپیاں اور بلارکاوٹ قونصلر رسائی دینی ہو گی۔

حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلبھوشن یادیو کیس میں 3 سینئر وکلا کو عدالتی معان مقرر کیا ہے اور پاکستانی حکومت کو حکم دیا ہے کہ بھارت کو پھانسی کے منتظر قیدی کے لیے وکیل مقرر کرنے کا ’ایک اور موقع‘ فراہم کیا جائے۔

یاد رہے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی فوجی عدالت سے جاسوسی اور دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment