خیبرپختونخوا : کوہاٹ میں 5 بہن بھائی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 5 بچے ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ کوہاٹ کے علاقے گمبٹ کےگاؤں کڑی شیخان میں پیش آیا۔ جہاں قریبی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے ایک بچے کو بچانے کی کوشش میں تمام بہن بھائی ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بھائی اور 4 بہینں شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متاثرہ خاندان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ سے ھے، اور کوہاٹ میں محنت مزدوری کی غرض سے آئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment