کراچی کے مدرسے میں استاد کا معصوم بچی پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی : مقامی مدرسہ میں استاد کا دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والی بچی پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں مدرسہ خالد بن ولید کے استاد نے دینی تعلیم حاصل کرنے والی بچی پر تشدد کیا ہے۔

تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں تشدد کا شکار ہونے والی بچی کی چیخوں کی آواز صاف سنی جا سکتی ہیں۔

تشدد کا شکار ہونے والی بچی کے ورثاء کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ تشدد کرنے والے استاد کے خلاف کاروائی کے بجائے ھمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ حکومت وقت سے انصاف کی دہائی ہے۔

تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تشدد کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا  یے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment