سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری

کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل کے سات فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد شیئرز کی فروخت کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے پی پی ایل کے 10 فیصد شیئرز، پاکستان ری انشورنس کمپنی کے 20 فیصد شیئرز ، فرسٹ ویمن بینک، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں سروسز ہوٹل لاہو ر اور جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ہے

نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق ڈیلاوئٹ کی رپورٹ پر عمل درآمد روک دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک نیو یارک میں کاروباری اور معاشی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہوتیں رپورٹ پر عمل درآمد روک دیا جائے۔ 

اجلاس میں گدو پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہیں کہ تمام ادارے نجکاری کے عمل کے لیے کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment