امریکی ریٹنگ ایجنسی: پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں استحکام اور بہتری آئی ہے

امریکی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں استحکام اور بہتری کی تصدیق کر دی ہے۔

ایس اینڈ پی کے جاری اعلامیے میں پاکستان کی خود مختار ریٹنگز کو “بی “ کیٹیگری قرار دیا گیا ہے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی طویل المدتی اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز “بی” ہے۔ پاکستان کی طویل المدتی رینٹنگز مستحکم ہیں۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی معیشیت پر دباؤ آیا لیکن کرونا وائرس سے قبل حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی اقدامات کیے۔ وبائی مرض کرونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشیت میں بہتری آئے گی اور اصلاحات کا سلسلہ بھی بحال ہو جائے گا۔

ایس اینڈ پی کا مزید کہنا تھا کہ توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں آئیندہ ایک سال تک پوری کی جا سکتی ہیں۔ بیرونی اقتصادی اور مالی ادائیگیوں میں توازن کی صورت میں پاکستانی ریٹنگز میں مزید بہتری اور اضافے کا امکان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment