جنوبی کوریا کے سپریم لیڈر کِم جونگ ان کومے میں چلے گئے؟

شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کِم جونگ ان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ کوما میں ہیں۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر کم دا جنگ کے سابق معاون چانگ سونگ من نے جنوبی کوریائی میڈیا کو بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ سپریم لیڈر کوما میں ہیں لیکن ان کی زندگی ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے جنوبی کوریائی میڈیا کو بتایا کہ کِم جونگ ان کے جانشین کا مکمل ڈھانچہ ابھی تشکیل نہیں دیا گیا اور فل حال  ان کی بہن کم یو جونگ کو منظرعام پر لایا جا رہا ہے کیونکہ اس خلا کو طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

کچھ دن پہلے جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے اپنے معاونین کو جن میں ان کی بہن کم یو جونگ شامل ہیں، مزید حکومتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا کہنا تھا کہ صدر کم مطلق العنان حکمران ہیں اور ملک کا مکمل اختیار ان کے ہاتھ میں ہے لیکن انہوں نے چند پالیسی ساز شعبوں کی ذمہ داریاں دیگر حکام کو تفویض کر دی ہیں تاکہ ان پر کام اور ذہنی دباؤ کم ہو سکے۔ ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment