اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے عوض پیسے لینے کا انکشاف

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں ملاقات کے عوض پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے، جیل میں جانے والے ملاقاتی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والی خاتون ملاقاتی نے اپنے خاوند سے ملنے کے لیے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیرا کو 2 ہزار روپے دے۔ خاتون ملاقاتی کے پاس شناختی کارڈز نہ ہونے کے باعث پیسے لیے گئے، جس کے بعد ملاقات نہ ہونے پر ملاقاتی نے شور شرابا کردیا۔

ملاقاتی نےجیل انتظامیہ پر الزام لگایا کہ مجھ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیرا نے قیدی شوہر سے ملاقات کے لیے دو ہزار روپے لیے لیکن ملاقات نہیں کروا رہی۔ 

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیرا نے لیڈی کانسٹیبل ناظمہ سے بھی تلخ کلامی کی اور یونیفارم کی دو جیبوں کو پھاڑ دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آڈیالہ جیل نے کہا کہ ملاقاتی کی شکایت میں نے خود سنی، خاوند سے ملاقات بھی کروائی گئی ہے ۔ملاقاتی نے پیسے دینے کا کوئی ثبوت نہیں دیا صرف الزام لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment