وزیراعظم کی وفاقی سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے رولز میں ترمیم کی منظوری

وزیراعظم نے وفاقی سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کے حوالے سے سول سرونٹس رولز 1973 میں ترمیم کی منظوری کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے نوٹفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہم فیصلے میں وفاقی سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کو سول سرونٹس رولز 1973 کی متعلقہ شق کا حصہ بنادیا گیا۔سابقہ فاٹا اور گلگت بلتستان کا 4 فیصد کوٹہ علیحدہ کردیا گیا اور ملازمتوں میں سابقہ فاٹا کا کوٹہ 3 فیصد ہوگا جبکہ سابقہ فاٹا کا کوٹہ 10 سال تک کے پی میں ضم نہیں ہوگا۔ 

نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملازمتوں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ 1 فیصد، ملازمتوں میں میرٹ کا کوٹہ 7.5 فیصد ہوگا، پنجاب بشمول اسلام آباد کا کوٹہ 50 فیصد ہوگا، ملازمتوں میں سندھ کا کوٹہ 19 فیصد، سندھ میں 19 کا 7.6 فیصد کوٹہ کراچی، حیدر آباد اورسکھر کا ہوگا جبکہ سندھ میں 19 کا 11.4 فیصد کوٹہ باقی ماندہ سندھ کیلئے ہوگا۔

نوٹفیکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملازمتوں میں خیبر پختون خواہ کا کوٹہ 11.5 فیصد، بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد  اور آزاد کشمیر کا کوٹہ 2 فیصد ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment