وفاقی حکومت کا سوئی گیس فیلڈ سے اہم معاہدہ

وفاقی حکومت بلوچستان کو گیس آمدن کا 40فیصد دینے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

محکمہ توانائی کے حکام کے مطابق سوئی گیس فیلڈ سے سوئی گیس نکالنے کے معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا چالیس فیصد دینے پر راضی ہوگئی ہے۔

محکمہ توانائی کے حکام کے مطابق بلوچستان حکومت اور پی اپی ایل کے درمیان معاہدہ پانچ سال سے تعطل کا شکار تھا، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی منظوری کے بعد جلد معاہدہ طے پاجانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے معاہدے کے بعد بلوچستان کو بیس ارب روپے بھی مل جائیں گے۔ صوبے کو اس مد میں سالانہ پانچ سے چھ ارپے کی امدنی بھی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment