اسلام آباد بڑے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب

اسلام آباد : سی ڈ ی اے کی طرف سے گزشتہ سال اگست سے اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں شروع کئے ترقیاتی منصوبے اب تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے ان ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ چند روز میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ 

اس ضمن میں G-7/G-8 کے درمیان ٹریفک میں بہتری لانے کے لئے بنایا جانے والا منصوبے پر کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس منصوبے کے لئے پل تعمیر کر لیا گیا ہے اور اب انڈر پاس کی تکمیل پر کام جاری ہے۔ اس منصوبے کی حتمی تکمیل کے لئے فنشنگ کاکام جا ری ہے۔

G-7/G-8کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کی بہتری کے اس منصوبے میں سی ڈی اے نے مالی بچت کو بھی یقینی بنایا ہے اور منصوبے کو تخمینے سے کم لاگت پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح لہترڑ روڈ پر برما پل کی تعمیر بھی تکمیل کے آخری مرا حل میں ہے۔ یہ منصوبہ زون فور اور زون فائیو کے وعام کے لئے نہایت اہمیت کا حامل تھا۔عرصہ دراز سے نظرانداز کئے گئے اس منصوبے پر گزشتہ سال ستمبر میں بھر پور طریقے سے کام شروع کیا گیا جس کو اب مقررہ مدت سے پہلے پالی بچت کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیا جا رہا ہے۔ 

اسی طرح تیسرے منصوبہ پارک انکلیو فیز ون میں پل کی تعمیر پر بھی کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔ اس ضمن میں ماسوائے چند کاموں کے تمام تعمیراتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس منصوبے پر بھی کسی قسم کی اضا فی لاگت نہیں آئی۔ 

اسی طرح پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے شاہراہ دستور پر پاک سیکریٹیریٹ کے قریب بنائے اور ہیڈ برج کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے تین مزیداوور ہیڈ برجز بشمول F-9پارک، کشمیر ہائی وے اور فیصل ایونیو پر G-8کے مقامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment