مقبوضہ کشمیر پر بھارتی بیان مضحکہ خیز ہے، وزارتِ خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا  کہ ہم اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کا جموں و کشمیر کو خود ساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور حقائق کے بر خلاف ہے، بھارتی دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں۔

حکام کا کہنا تھا  کہ ہم سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے، بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں، بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلا سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے۔وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، کشمیر کے عوام کو عالمی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے، کشمیریوں سے آزادانہ و غیر جانب دارانہ استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment